جھنگ: شوہر سے گھریلو ناچاقی پر تین بیٹیوںسمیت خودکشی کرنے والی خاتون نئی مشکل میںپھنس گئی، موت سے بچ جانے پر بیٹیوںکے قتل کے مقدمہ میں ملوث کر لی گئی.
خاتون نے مبینہ طور پر شوہر کے ساتھ گھریلو جھگڑے کے باعث اپنی تین بیٹیوں سمیت دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی، جس پر مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بحفاظت نکال لیا، تاہم تینوں بچے پانی کے بہاؤ میں بہہ گئے۔ ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بعد ازاں خاتون نے اپنی بچیوں کو دریا میں ڈبونے کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے پشیمانی کا اظہار کیا اور بتایا کہ شوہر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، خرچہ نہیں دیتا تھا، دو روز قبل بھی مجھے کرنٹ لگانے کی کوشش کی گئی، جس پر خودکشی کی کوشش کی.
تاہم بعد ازاں شوہر کی جانب سے تھانہ قادر پور جھنگ میں بیوی کے خلاف بیٹیوں 10 سالہ صنم، 7 سالہ صدف اور 3 سالہ مریم کے قتل کا مقدمہ درج کرایا دیا گیا ہے. جس پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے.
