436421 428076 updates

پاکستان میں ایک کروڑ بچے تعلیم کے حصول کی بجائے کام پر مجبور ہیں، یونیسف رپورٹ

ویب نیوز: پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ بچے تعلیم حاصل کرنے کی بجائے کام کر رہے ہیں۔
403154 772279 updates
یونیسیف اور انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 80 لاکھ سے زائد بچے چائلڈ لیبر جبکہ 60 لاکھ سے زائد بچے خطرناک کام کرنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غربت چائلڈ لیبر کی سب سے بڑی وجہ ہے اور اس کا زیادہ تر اثر غریب گھرانوں اور کم تعلیم یافتہ والدین کے بچوں پر پڑتا ہے۔ لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکے نمایاں طور پر زیادہ کام کرتے ہیں جن میں خطرناک کام بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کی بڑی تعداد گھریلو سطح پر کام کرتی ہے، جن میں خاندانی کھیتوں، ورکشاپس اور گھروں میں ہونے والا کام شامل ہے ۔
WhatsApp Image 2026 04 29 at 08.19.08
رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ چائلڈ لیبر بچوں کی صحت اور فلاح و بہبود پر شدید منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

مزدوری کرنے والے بچے زیادہ تر سکول نہیں جاتے، طویل اوقات تک کام کرتے ہیں اور زخمی ہونے، بیماری، تھکن اور ذہنی دباؤ کا شکار رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں