434709 8448059 updates

خاتون ریفری کو ہراساں کرنے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ڈائریکٹر عہدے سے برطرف

لاہور:پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ادارے کے ایک سینئر عہدیدار کو ہراسمنٹ کے الزام میں ملازمت سے برطرف کردیا۔
Untitled 2026 02 26T205254.229
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائض سینیئر عہدیدار کو ایک خاتون ریفری کی شکایت کے بعد برطرف کیا گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سی او او شاہد نیاز کھوکھر نے بتایا کہ پی ایف ایف میں کسی قسم کی ہراسمنٹ برداشت نہیں کی جائے گی.

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا اور اے ایف سی کی گائیڈ لائنز کے تحت معاملے کی تحقیقات کے بعد برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں