crime 2 2

پسند کی شادی کے جرم میں‌میاں بیوی، ماموں‌ کے ہاتھوں‌ خاندان کے 5 افراد قتل

کراچی: ملیر میں نامعلوم افراد نے 20 برس کی نادیہ اور 25 سال کے نجیع اللہ کو جان سے مار دیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ دونوں نے پسند کی شادی کی تھی جس پر نادیہ کے والد اسلم نے 19 مئی کو سچل تھانے میں اس کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولیس نے نجیع اللہ کے والد کو گرفتار بھی کیا تھا۔WhatsApp Image 2026 05 25 at 23.29.56

نادیہ اپنے شوہر کے ساتھ آج ملیر کی عدالت میں پیش ہوئی، دونوں نے اپنا نکاح عدالت کے سامنے رکھا جس پر نجیح اللہ کے والد کو رہائی کا پروانہ دے کر کیس نمٹادیا گیا۔نادیہ اور نجیح اللہ خوشی خوشی کورٹ سے نکلے اور سعود آباد میں قائم نادرا آفس کی جانب جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ ایک اور شخص بھی سوار تھا، فائرنگ کے دوران ڈرائیور اور دوسرا شخص گاڑی سے اتر کربھاگ گئے، ملزمان میاں بیوی کا عدالت سےہی تعاقب کررہےتھے، ملزمان نے گاڑی کی پچھلی سیٹوں پراندھا دھند فائرنگ کی، میاں بیوی نےحیدرآباد جانےکےلیےکرائےکی گاڑی بک کی تھی۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف آزاد خان سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیدیا۔
ambulance3
دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سریاب لنک بنا دینی روڈ میں گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ قریبی رشتہ داروں کے درمیان دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اپنے بہنوئی سمیت تین بھانجوں اور ایک بھانجی کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول خاندان کی جانب سے پہلے بھی پولیس اور سیریس کرائم ونگ میں شکایات درج کرائی گئی تھیں، واقعے کے بعد کیچی بیگ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب مقتولین کے لواحقین نے لاشیں سریاب لنک بنا دینی روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں