ملتان: عدالتوں میں مقدمات کی دائری اور دیگر معاملات کے لئے لازمی بائیو میٹرک کے خلاف کل بروز جمعرات دوبارہ احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ہے.
مذکورہ احتجاج ڈسٹرکٹاینڈ سیشن جج ملتان کی عدالت کے باہر کل 21 مئی کو ساڑھے 11 بجے دن کیا جائے گا.
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے صوبہ بھر کی عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے، جواب داخل کرنے اور ضمانت دینے سمیت دیگر معاملات کے لئے رجوع کرنے پر لازمی بائیو میٹرک کرانے کی شرط عائد کی گئی ہے، اس طرح زیر حراست قیدیوں کے لئے بائیو میٹرک لازمی قرار دی گئی ہے۔
جس کے خلاف پنجاب میں سب سے ذیادہ ملتان میں احتجاج کیا گیا ہے.

جس پر سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان ملک محبوب سندیلہ کی جانب سے ان کے ذریعے ہائیکورٹ ملتان بینچ میں کیس دائر کیا گیا، جس کی تاخیر سے سماعت کے بعد مزید سماعت ملتوی کر دی گئی، جس کے بعد آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا.
اس کے علاوہ قبل ازیں ہائیکورٹ بار ملتان بینچ اور ضلع کچہری میں احتجاج کے علاوہ چیف جسٹس پاکستان کو بھی اس ناانصافی، سستے اور فوری انصاف میںرکاوٹ اور فیس کے نام پر رشوت کی شکایت کی گئی ہے، لیکن کوئی شنوائی نہیںہونے پر احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیںہے.
سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے وکلاء اور عوام کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی اور ہر ناانصافی کےخلاف میدان میںرہنے کافیصلہ کرتے ہوئے کل بھی ضلع کچہر ی میںسیشن کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
