951531 22651299

ملک میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کا آن لائن آسان اور یکساں نظام نافذ کر دیا گیا

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے بیرون ملک جانے والوں اور ملازمت کے امیدواروں کی آسانی کیلئے پہلی بار ملک بھر کے شہریوں کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے نظام یکساں کر دیا۔
digital nation bill 1 2
اعلامیہ کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا ڈیٹا یکجا کر دیا گیا۔

پہلی بار ملک بھر کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کا نظام یکساں کر دیا گیا ہے، اب شہریوں کو الگ الگ صوبوں کے بجائے صرف نیشنل پولیس بیورو سے ہی سرٹیفکیٹ لینا پڑے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا نیشنل پولیس بیورو میں پاکستانیوں کا مرکزی ریکارڈ محفوظ کر لیا گیا، اب ملک بھر کے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ ایک جگہ سے جاری ہوگا۔

پولیس ویریفکیشن کا پیچیدہ عمل اب تیز اور مرکزی نظام سے منسلک ہوگیا، شہری گھر بیٹھے آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے.

وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر کا پولیس ریکارڈ پہلی بار ایک ڈیٹا بیس میں شامل کر دیا گیا، اقدام سے بیرون ملک جانے والوں اور ملازمت کے امیدواروں کیلئے بڑی آسانی ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں