salary or pension2

حکومت کا پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ اور ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے ملک کے 17 لاکھ پنشنرز کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
salary or pension
نادرا کے تیار کردہ نظام کی مدد سے اب پنشرز کی بائیومیٹرک اور چہرے کی شناخت سے زندہ ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔جس کے لئے سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو نادرا سسٹم سے منسلک ہونے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق پنشنرز کی تصدیق کے لیے فنگر پرنٹ اور چہرہ شناسی استعمال ہو گی، ’’پروف آف لائف ‘‘ کے لیے پنشنرز کو ایپ کی سہولت دینے کا پلان ہے، پنشنرز کے لیے ایپ بیسڈ پروف آف لائف نظام لانے پر کام جاری ہے،شفافیت کیلئے نادرا کی ای سہولت ایپ سے پنشن تصدیق ممکن ہو گی۔

حکومتی زرائع کے مطابق سٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو نادرا سے انٹیگریشن کی ہدایت کر دی، پنشن کی ادائیگی سے پہلے نادرا ریکارڈ سے اہلیت چیک ہو گی،بینک پنشن ادائیگی جاری رکھیں گے،صرف تصدیق کا نظام ڈیجیٹل ہو گا.

وزیراعظم آفس کی ہدایات پر پنشنرز کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام تیار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں