hec

ایچ ای سی نےڈبل اور جوائنٹ ڈگری نظام متعارف کروانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی، جس سے طلبا ایک ہی وقت میں یونیورسٹی میں دو مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے۔
Untitled 2026 01 27T205905.687
ایچ ای سی کے فیصلے کے مطابق دو پروگراموں میں داخلے کیلئے ایک ہی ڈپارٹمنٹ یا فیکلٹی ہونا ضروری نہیں ہوگا۔

اس سے قبل ایک وقت میں صرف ایک ہی ڈگری پروگرام میں داخلہ ممکن تھا۔ نئے نظام کے تحت جوائنٹ ڈگری پروگرام بھی متعارف کروایا جا رہا ہے، جس میں طالب علم اپنی تعلیم کا نصف حصہ ایک یونیورسٹی جبکہ باقی نصف دوسری یونیورسٹی میں مکمل کر سکے گا۔

ایچ ای سی کے مطابق جوائنٹ ڈگری پروگرام کیلئے دونوں جامعات کے درمیان باقاعدہ ایم او یو ہونا اور ایچ ای سی سے منظوری لازمی ہوگی۔

یہ پروگرام پاکستان کے اندر موجود جامعات کے ساتھ ساتھ غیر ملکی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے بھی شروع کیے جا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں