اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7-ای کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
عدالت نے سیکشن 7-ای کی بحالی کے لیے دائر ایف بی آر کی اپیلیں بھی خارج کردیں جبکہ سیکشن 7-ای کے تحت ایف بی آر کے اٹھائے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم قرار دے دیئے گئے۔
سیکشن 7-ای کے تحت ایسے پلاٹس پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو زیرِ استمعال نہیں تھے۔
قبل ازیں پشاور اور بلوچستان ہائیکورٹس نے سیکشن 7-ای کو کالعدم قرار دیا تھا جبکہ اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس نے سیکشن 7-ای کو آئین کے مطابق قرار دیا تھا۔
آئینی عدالت نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے فیصلوں کے خلاف شہریوں کی اپیلیں منظور کرلیں۔
وفاقی آئینی عدالت نے سیکشن 7-ای سے متعلق کیس کا فیصلہ 30 اپریل کو محفوظ کیا تھا۔
زرائع کے مطابق عدالتی فیصلے سے رئیل سٹیٹ سیکٹر کو براہ راست فائدہ پہنچے گا.

