428613 3515108 updates

پاکستان میں‌انصاف کا ایک اور سنگ میل، باپ سے پہلے فوت بیٹی کے وراثتی حقوق طے

اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت نے باپ سے پہلے فوت ہونے والی بیٹی کے وراثتی حقوق بحال کر دیئے۔

عدالت نے عبداللہ خان کی وراثت کو دوبارہ تقسیم کرنے کا حکم دیتےہوئے قرار دیا کہ وراثت کے حق سے کسی کو محض تکنیکی بنیادوں پر محروم نہیں کیا جا سکتا۔
399145 7019100 updates
وفاقی آئینی عدالت نے 8 اپریل کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ موجودہ کیس میں یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ سردار بیگم، چوہدری عبداللہ اور فاطمہ بی بی کی بیٹی تھیں تاہم انہیں اور ان کے ورثاء کو وراثت کے عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق سردار بیگم کا انتقال 1957ء میں جبکہ ان کے والد عبداللہ خان کا انتقال 1968ء میں ہوا، وراثت کی تقسیم 1969ء میں شروع ہوئی جو 1989ء میں مکمل ہوئی۔

عدالت نے سردار بیگم کے بچوں کو مقدمے میں فریق بنانے کی استدعا بھی منظور کر لی۔

عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے آئندہ سماعت پر معاونت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں