WhatsApp Image 2026 04 13 at 08.25.26

عدالتوں میں بائیو میٹرک سسٹم کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کا حکم

ملتان: ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے ہائیکورٹ سمیت عدالتوں میں مقدمات کے اندراج سے قبل درخواست گزاروں کی بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دینے کے خلاف درخواست پر مزید دلائل کے لئے سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
Untitled 2025 12 21T043949.535
فاضل عدالت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر ملک محبوب سندیلہ ایڈووکیٹ نے سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ اور وسیم اکرم ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 7 جنوری 2026ء کو جاری نوٹیفکیشن مقدمات کی دائری اور پیروی کے لیے اور مقدمات کی نقول کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے، اس عمل سے انصاف تک رسائی میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں۔

WhatsApp Image 2026 03 12 at 04.27.37 1درخواست کے لاہور ہائیکورٹ کے خلاف قابل سماعت ہونے کے اعتراض پر سید ریاض الحسن گیلانی نے دلائل دیئے کہ قبل ازیں ایک چیف جسٹس ہائیکورٹ کی جانب سے چند آسامیوں کے بدلے سینکڑوں بھرتیاں کر دی گئیں اور نئے چیف جسٹس نے یہ بھرتیاں کالعدم قرار دیں، جس کے خلاف دائر درخواست بھی قابل سماعت ہوئی اور یہ انتظامی حکم کے خلاف درخواست ہے، جو قابل سماعت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں