لاہور:دیہی علاقوں میں جائیداد کی خریدو فروخت کے لئے اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح 3 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد مقرر کردی۔
حکومتِ پنجاب نے آج 10 اپریل 2026 کو سٹیمپ ایکٹ 1899ء میں ترمیم کرتے ہوئے Stamp (Amendment) Ordinance 2026 نافذ کیا ہے.
گورنر پنجاب نے ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کردیئے، جس کے بعد قانون فوری طور پر نافذالعمل ہو گیا۔
سٹیمپ ڈیوٹی کی نئی شرح کے مطابق 12 ماہ کے اندر جائیداد منتقلی پر ایک فیصد سٹیمپ ڈیوٹی اور 12 ماہ کے بعد منتقلی پر 2فیصد سٹیمپ ڈیوٹی ادا کرنی ہو گی.
گورنر پنجاب کے جاری قانون کے مطابق اس سے قبل شہری علاقوں میں ایک فیصد، دیہی علاقوں میں 3فیصد اسٹامپ ڈیوٹی وصول ہوتی تھی۔ اس اقدام سے دیہی علاقوں میں جائیداد کی خرید وفروخت میں اضافہ ہوگا۔
آرڈیننس کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح یکساں کرکے ایک فیصد مقرر کردی گئی، نئے اقدام کا مقصد قوانین کو آسان بنانا اور جائیداد کے شعبے میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
