isb police 1 2

خواتین کی دبئی میں سمگلنگ، جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ بارے انکشافات، ملزم گرفتار

کراچی: ایئرپورٹ پرآف لوڈ کی جانے والی خاتون نے ہولناک انکشافات کر دیئے ہیں.

خاتون نے بتایا کہ سندھ میں سرگرم گروہ اہلخانہ کو3ماہ کی تنخواہ پیشگی ادا کرتا ہے، بیرون ملک ملازمت کے دوران نازیبا ویڈیوز بنائی جاتی ہیں۔
accused arrested 1
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے حیدرآبادمیں کارروائی کرتے ہوئےخواتین کو بلیک میل اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیاہے ۔

کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ کی جانے والی خاتون نے انکشاف کیا کہ سندھ میں سرگرم گروہ اہلخانہ کو3ماہ کی تنخواہ پیشگی ادا کرتا ہے، بیرون ملک ملازمت کے دوران نازیبا ویڈیوز بنائی جاتی ہیں۔

خاتون نے واپسی پر ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر کے دوبارہ بیرون ملک بھیجنے کا انکشاف بھی کیا ۔

تفتیشی افسر نے بتایاکہ دوبارہ روانگی کےوقت حیدرآبادکی رہائشی خاتون نےتفصیلات سےآگاہ کیا، آف لوڈکی گئی خاتون کی نشاندہی پرسہولیات کار کو گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزم کئی خواتین کو دبئی روانگی کیلئے ائرپورٹ پر سہولیات فراہم کر چکا ہے.

گروہ کے سرغنہ نے سندھ میں مختلف سب ایجنٹس رکھے ہوئے ہیں، اندرون سندھ کی ایک خاتون ایجنٹ بھی سرگرم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں