ملتان: عدالتوں میں مقدمات کی دائری اور دیگر معاملات کے لئے لازمی بائیو میٹرک کے خلاف درخواست کی کئی روز بعد بھی سماعت نہیں ہو سکی۔
جس پر وکلاء نے 8 اپریل کو احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے صوبہ بھر کی عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے، جواب داخل کرنے اور ضمانت دینے سمیت دیگر معاملات کے لئے رجوع کرنے پر لازمی بائیو میٹرک کرانے کی شرط عائد کی گئی تھی۔
جس کے خلاف صوبہ بھر کی کئی بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے اس فیصلے کو مسترد کیا گیا۔

جس پر سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان ملک محبوب سندیلہ نے اپنے وکیل سابق صدر ہائیکورٹبار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی کی جانب سے ہائیکورٹ ملتان بینچ میں کیس دائر کیا گیا، لیکن اب تک اس کیس کو بھی سماعت کے لئے مقرر نہیں کیا گیا ہے.
اس بارے سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ اگر آن لائن بائیو میٹرک سسٹم کو ختم نہیں کیا گیا تو وکلاء 8 اپریل کو سیشن کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
