WhatsApp Image 2026 04 06 at 10.46.46

سوشل میڈیا انفلوئنسر 2 خواتین سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج، ملزموں کی تلاش جاری

لاہور: دو سوشل میڈیا انفلوئنسر خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے.
social media 2
جس پر پولیس نے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرہ خواتین سے رابطہ کیا اور برانڈ کی ویڈیو بنانے کے بہانے انہیں اسٹوڈیو بلایا، جہاں اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کی گئی۔

متاثرہ خواتین کی درخواست پر 3 نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں