supreem court 3

باپ کے قاتل کو معافی کی اپیل، ایسا فیصلہ سنائیں گے جو ملک کو ہلا کر رکھ دے گا، جسٹس ہاشم کاکڑ

اسلام آباد: سپریم کورٹ پاکستان نے باپ کے قاتل بیٹے کی سزا معافی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ 8 اپریل کو ایسا فیصلہ سنایا جائے گا جو پورے ملک کو ہلا کر رکھ دے گا۔

سپریم کورٹ میں باپ کے قاتل بیٹے محمد صفدر کی سزا معافی درخواست پر سماعت 3 رکنی بینچ نے کی۔
429584 8286333 updates 1
سماعت کے دوران مجرم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فریقین کے درمیان صلح ہو چکی ہے اور اس حوالے سے رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ ان کا موکل گزشتہ 14 سال سے قید کاٹ رہا ہے، اس لیے اسے رہا کیا جائے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ باپ کو قتل کرنے والے کے لیے 24 سال قید بھی کم ہےاور ایسے سنگین نوعیت کے مقدمات کے لیے کوئی مؤثر قانونی حل نکالنا ضروری ہے۔ عدالت 8 اپریل کو ایسا فیصلہ دے گی جو پاکستان ہلا کر رکھ دے گا۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ قانون میں قصاص یا دیت کے تحت معافی کی گنجائش موجود ہے۔ تاہم والد کو قتل کرنے والے کو مکمل طور پر بری نہیں کیا جانا چاہیے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ سنانے کے لیے 8 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی.

عدالت نے واضح کیا کہ اس مقدمے میں ایک اہم اور تاریخی فیصلہ دیا جائے گا، جو مستقبل میں ایسے جرائم کے لیے نظیر بنے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں