WhatsApp Image 2026 04 02 at 08.01.22

موبائل سم کے اجراء کیلئے چہرے کی تصدیق کا نیا سیکیورٹی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد:بائیومیٹرک سسٹم رائج ہونے کے باوجود غیرقانونی موبائل فون سمز کے اجراء کا سلسلہ بند نہیں ہو سکا، جس پر جعلی سازوں کے نت نئے طریقوں کے توڑ کیلئے پی ٹی اے کا بھی نیا سیکیورٹی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
moble sims 1
اب انگلیوں کے نشانات کے ساتھ صارف کے چہرے کی تصدیق کے بعد ہی سم جاری ہوا کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے اب سموں کے اجرا کے لئے جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروانے جا رہا ہے ۔ جس کے تحت صارفین کی شناخت کے لئے نہ صرف انگلیوں کے نشانات بلکہ چہرے کی تصدیق بھی لازمی قرار دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ بائیومیٹرک نظام کے باوجود جعلساز سلیکون سے تیار کردہ جعلی انگلیوں اور فنگر پرنٹس کے ذریعے سم حاصل کر لیتے ہیں ۔ بعض عناصر دوسروں کی شناخت چوری کر کے بھی غیرقانونی سمز جاری کروا رہے ہیں ۔
Untitled 2025 11 08T070739.959
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے فیشل ویری فکیشن نظام کو جلد از جلد نافذ کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ نئے نظام کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے تاکہ سم رجسٹریشن کا عمل مزید محفوظ اور مؤثر بنایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چہرے کی تصدیق کو لازمی قرار دینے سے جعلی فنگر پرنٹس کے ذریعے سموں کے اجرا کا راستہ بند ہوگا اور ایک فول پروف نظام کے ذریعے دہشت گردی، فراڈ اور دیگر جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں