punjab assembly 2 1 2

پنجاب اسمبلی: مذہب کی جبری تبدیلی پر 5 سال قید کی سزا تجویز کا بل جمع

لاہور: پنجاب میں مذہب کی جبری تبدیلی کرانے پر 5 سال قید اور جرمانے کی سزا کی تجویز کے ساتھ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بل صوبائی اسمبلی میں جمع کرادیا گیا۔
Untitled 2025 12 14T053337.583
پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بل جمع کرا یا گیا۔

بل چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور فیلبوس کرسٹوفر نے بحیثیت پرائیویٹ ممبر جمع کرایا۔

مجوزہ بل کے متن کے مطابق مذہب کی جبری تبدیلی کرانے پر 5 سال قید اور جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

بل کے متن کے مطابق تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں اقلیتی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ صوبائی سطح پر تعلیمی نصاب کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی آئینی عدالت اس حوالے سے گزشتہ ہفتے اہم فیصلہ بھی جاری کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں