لاہور: مینٹل ہسپتال سے مریض ایمبولینس لیکر دوسرے ہسپتال خون دینے پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق مینٹل ہسپتال میں زیر علاج مریض ریحان الحق نے بلڈ بینک کی کی ایمبولینس چوری کی اور ایمبولینس لیکر شادمان کے علاقہ سے شاہدرہ ہسپتال پہنچ گیا اور ہسپتال میں پہنچ کر عملے سے کہا کہ میرا خون لے لو۔
شاہدرہ ہسپتال کے عملے نے پوچھا کہ آپ کس کے ساتھ آئے ہیں تو ریحان نے بتلایا کہ میں تو شادمان مینٹل ہسپتال سے گاڑی کو چلا کر آیا ہوں، جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے مینٹل ہسپتال انتظامیہ کو اطلاع دی.
دوسری جانب متعلقہ حکام کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی
نوٹیفکیشن میںکہا گیا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (PIMH) لاہور سے ایک زیر علاج مریض ریحان الحق ولد حسن الحق آج صبح 4 بجے سے 5 بجے کے درمیان فرار ہو گیا۔ مریض مردانہ سپیشل کیئر یونٹ میں داخل تھا اور انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز، پنجاب کی ایمبولینس کے ذریعے فرار ہوا، جو PIMH کے احاطے میں ہی واقع ہے۔
انتظامیہ نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے چیئرپرسن ڈاکٹر نعمان مظہر، پروفیسر آف سائیکیٹری ہیں ، جبکہ ممبران میںڈاکٹر حنان سرفراز (AMS OPD)، ڈاکٹر رومانہ اشفاق (APWMO)، اور ڈاکٹر عدیل ایوب (سینئر میڈیکل آفیسر) شامل ہیں.
کمیٹی کو 24 گھنٹوں کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے.

