راولپنڈی:پولیس نے تھانہ مندرہ کے علاقے گوہڑہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق دلہن کے پاس اسلحہ لائسنس بھی نہیں تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لہنگا پہنے دلہن ثناء شہریار فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کی گئیں، جبکہ دلہا موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے تحرک کیا جا رہا ہے.
پولیس کے مطابق واقع تھانہ مندرہ میں گزشتہ رات پیش آیا، دلہن کی فائرنگ کرنے کی ویڈیو موصول ہوگئی ہے، مقدمہ درج کرکے پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ دلہے نے دلہن کو پستول دیا اور فوٹوگرافر نے فائرنگ کی ویڈیو بنانے کے لئے ہدایات دیں،جس کے بعد دلہن نے فائر کھول دیئے.
پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کر گرفتار کرنے کے دوران دلہن نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر لیڈی کانسٹیبل نے کوشش ناکام بنادی۔
پولیس کے مطابق مخبر نے ہوائی فائرنگ کی خفیہ اطلاع پولیس کو دی تھی، جبکہ دلہن کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا.
