pakistan railway 1 1

پاکستان ریلوے میں رعایتی پالیسی میں بڑی تبدیلی، کئی رعایات ختم کرنے کا اعلان

لاہور:پاکستان ریلوے نے رعایتی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تمام رعایتوں پر 50 فیصد کی حد مقرر کر دی۔
104fbc33 3e4a 4b59 9828 498f7c093a84
ترجمان ریلوے کے مطابق تمام رعایتوں پرزیادہ سے زیادہ 50 فیصد کی حد مقرر کر دی گئی،رعایتی پالیسی کا اطلاق سال میں 10سنگل سفروں تک ہو گا.

صحافیوں‌ کو دی جانے والے 80 فیصد رعایت بھی کم کر کے 50 فیصد کرنے کے ساتھ ٹرینوں اور سفر کی حدبھی محدود کر دی گئی ہے.

صحافیوں کی شریک حیات کودی جانے والی50 فیصد رعایت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

یہ سہولت تمام ٹرینوں اورکلاسز پر دستیاب ہو گی،تاہم گرین لائن،پاک بزنس،شاہ حسین ایکسپریس اورآؤٹ سورسڈ ٹرینیں اس رعایت سےمستثنیٰ ہوں گی.

اپنا تبصرہ لکھیں