68965f10 bd67 4e28 ab47 c4fafea77611

پنجاب: 18 محکموں کی 252 خدمات آن لائن، پورٹل پر مزید 48 خدمات شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل پنجاب کے تحت شہری سہولتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ای بز پورٹل پر 18 محکموں کی 252 سرکاری خدمات آن لائن فراہم کر دیں۔

حکومت کا منصوبہ ہے کہ 15 اپریل تک پورٹل پر مزید 48 خدمات شامل کی جائیں گی۔
punjab govt 2
چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ای بز پورٹل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.

اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک پورٹل پر 44,519 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 40,854 کی منظوری ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مکمل ہو چکی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بریفنگ دی گئی کہ مریم کی دستک پروگرام کی تمام سروسز کو بھی ای بز پورٹل سے منسلک کر دیا گیا ہے، اب این او سیز اور پرمٹس پورٹل کے ذریعے کیو آر کوڈ کے ساتھ جاری ہوں گے۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری خدمات کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر کے مینوئل سسٹم ختم کیا جائے.

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں