لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت انٹرنیز کو ماہانہ 60 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرینز کو حکومت پنجاب کی طرف سے 3 ماہ کے بعد انٹرن شپ سرٹیفکیٹ بھی ملے گا، کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں طالبات کے لئے 50 فیصد نشستیں مخصوص ہیں۔
کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے یونیسکو سرٹیفکیشن کا اجراء ممکن ہوگا، کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت جدید ترین لرنرننگ مینجمنٹ سسٹم سے آگاہی کا موقع ملے گا جبکہ کلائمٹ لیڈر شپ انٹرنیز کو انوائر منٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے آفیسر اور ماحولیاتی پالیسی یونٹ پر کام کرنے کاتجربہ بھی حاصل ہوسکے گا۔
کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی موجود ہے جس کے تحت نوجوان epd.punjab.gov.pk/climateinternship پر 29 مارچ تک اپلائی کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی بہتری کے مشن میں نوجوانوں کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے، ہر نوجوان کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی بہتری میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے۔
فیز ٹو کے اس پروگرام کے تحت عمر کی حد 20 سے 27 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ کم ازکم حد بی ایس ڈگری بمعہ فیصد نمبر یا 5.0سی جی پی اے میںسے 3.75 یا 4.0 سی جی پی اے میںسے 3.0 نمبر ضروری ہیں.
اس طرحانوائرمینٹل سائنسسز اور انجینیئرنگ کے لئے 60 فیصد، بزنس، کمپیوٹر سائنس، جی آئی ایس کے لئے 20 فیصد، سوشل سائنسسز، آرٹس اور ہیومنیٹریز کے لئے20 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے.

