429886 7126723 updates

تھرپارکر کی معروف لوک فنکارہ مائی فاطمہ 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

تھرپارکر: معروف لوک فنکارہ مائی فاطمہ 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

اہلخانہ کے مطابق مائی فاطمہ جگر اورگردوں کی بیماری میں مبتلا تھیں، مائی فاطمہ نے اپنی زندگی کی 71 بہاریں دیکھی تھیں۔
Untitled 2026 03 14T100403.470
مائی فاطمہ کے لوک گیت تھر کی پہچان بن گئے تھے ،مائی فاطمہ نے سندھی، مارواڑی اور سرائیکی زبانوں میں اپنا فن پیش کیا جو عوام میں مقبول ہیں۔

وہ تھر کی معروف گلوکارہ کوئلِ تھر مائی بھاگی کی نواسی اور شاگردہ تھیں۔ انتقال کی خبر ملتے ہی اسلام کوٹ شہر میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں