ویب نیوز:مشرق وسطی میں چھڑی ہوئی جنگ کے اثرات سب سے پہلے پاکستان پر پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس وقت پاکستان 321روپے فی لٹر کے ساتھ خطے میں سب سے مہنگا پٹرول فروخت کرنے والا ملک بن گیا ہے۔
اس وقت قطرمیں پٹرول پاکستانی کرنسی میں 144 روپے فی لٹر ہے،سعودی عرب میں 172، متحدہ عرب امارات میں 186 روپے میں پٹرول ملتا ہے۔
اس کے علاوہ عمان اوربحرین میں بھی پٹرول 172 روپے فی لٹر مل رہا ہے،امریکا میں 247 روپے جبکہ بھارت اور چین میں 305 روپےفی لٹر مل رہا ہے،سب سے سستا پٹرول لیبیا اور ایران میں ساڑھے 5 روپے فی لٹر ہے،ہانگ کانگ میں پٹرول سب سے مہنگا ایک ہزار 77 روپے فی لیٹر پر بک رہا ہے۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر عوام سے فی لٹر 215 روپے اضافی وصول کئے جارہے ہیں۔
دستاویز کےمطابق عوام پٹرول اورڈیزل کی اصل قیمت سےکہیں زیادہ ادا کرنےپرمجبورہیں،پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اورمارجن سمیت 215 روپےلٹرکی اضافی وصولی کی جارہی ہے،پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 190 روپے 94 پیسےلٹرہے،پٹرول کی قیمت فروخت ریکارڈ 321 روپے 17 پیسے لٹر تک پہنچ گئی۔
دستاویز کےمطابق پٹرول پرڈویلپمنٹ لیوی 84.40 روپےسےبڑھاکر 105.37 روپےکردی گئی،صرف ایک ہفتے میں پٹرول پر ڈویلپمنٹ لیوی میں 21 روپےلٹر تک اضافہ ہوا،کلائمیٹ سپورٹ لیوی،آئل مارکیٹنگ، ڈیلرز اوران لینڈ فریٹ اس کےعلاوہ ہیں،ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 257.78 روپےفی لٹر ہے، ڈیزل کی قیمت بھی ریکارڈ 335 روپے 86 پیسےفی لٹرہوگئی،پٹرول پمپس پرہائی سپیڈ ڈیزل 335.86 روپے فی لٹر فروخت ہورہا ہے،ڈیزل پر ڈیویلپمنٹ لیوی،مارجن سمیت 78 روپے فی لٹر اضافی وصولی کی جارہی ہے۔
دستاویز کےمطابق ڈیزل پر لیوی 76.21 سے کم کرکے 55.24 روپےلٹرکردی گئی،ہائی سپیڈ ڈیزل پر بھی او ایم سی، ڈیلراوران لینڈ فریٹ مارجن علاوہ ہیں،پٹرول اور ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بدستور صفر ہے۔
