لاہور:حکومتِ پنجاب نے صوبے میں 17 نئے چھوٹے ڈیم بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اگلی بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے کے سلسلے میں آبی گزرگاہیں خالی کرانے کے لیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پوسٹ فلڈ انتظامات کے لیے اجلاس ہوا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال بھی 28 فیصد تک زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی جارہی ہے ۔
اجلاس میں پنجاب میں 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا جبکہ چنیوٹ میں بند بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دریا کے پیٹ میں تعمیرات کا باب ہمیشہ کے لیے بند کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے انفلیٹ ایبل (Inflatable) ڈیم ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت بھی کی ۔
اجلاس میں کالا باغ اور سدھنائی کے مقامات پر آبی ذخائرکی استعداد بڑھانے ، پی ڈی ایم اے کی ری سٹرکچرنگ اور 8 نئے ونگ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر، ریجنل ڈیزاسٹر اور ویئر ہاؤس قائم کرنے کی منظوری دی گئی.
اس طرح ریسکیو 1122کوفلڈ آپریشن کے لئے جدید ترین آلات مہیا کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ۔
