Untitled 2026 03 05T085105.814

پنجاب میں جعلی ادویات کی فروخت، 5 ادویات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور: پنجاب کے میڈیکل سٹورز پر جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی فروخت کے بعد پنجاب ڈرگ کنٹرول بورڈ نے5 ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

لیب ٹیسٹنگ میں انکشاف ہوا کہ ادویات کےمخصوص بیچز جعلی اور غیرمعیاری نکلے۔
Untitled 2026 03 05T085111.372
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ہڈیوں اور کیلشیم کےمخصوص ملٹی وٹامن جعلی نکلے، جبکہ اسلام آبادکی فارماسوٹیکل کمپنی کی جعلی ملٹی وٹامنزکی میڈیکل سٹورزمیں فروخت ہو رہی ہے۔

ڈرگ کنٹرول بورڈ کے مطابق کھانسی کا معروف سیرپ غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ نکلا ہے.

اس کے علاوہ درد کامخصوص انجیکشن بھی غیرمعیاری نکلا، انجیکشن میں ذرات کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

ڈرگ کنٹرول بورڈ کی رپورٹ کے مطابق درد کا انجیکشن لاہور جب کہ کھانسی کا سیرپ کراچی میں تیار کیا گیا۔

اس کے علاوہ جانوروں کے استعمال ہونے والے دو انجیکشنز بھی غیرمعیاری پائے گئے، ادویات میں اصل اجزاء کی مقدار معیار کے مطابق نہیں پائی گئی، جانوروں کی ادویات لاہور اور کراچی کی فارماسوٹیکل کمپنیوں نے تیار کیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے ادویات کو میڈیکل سٹورز سے فوری واپس منگوانے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں