Untitled 2026 03 02T210404.935

پنجاب:موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے، سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور: صوبہ پنجاب میں موٹرسائیکلوں سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
Untitled 16
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موٹرسائیکل سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لگائے جائیں گے، تاکہ گاڑیوں کی نقل و حرکت کی مؤثر نگرانی کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس اقدام کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

اجلاس کے دوران پنجاب سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے سائبر کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کے سربراہ کی تقرری کی بھی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سائبر کرائم کا شکار خواتین اور بچیوں کے لیے خصوصی سیل بنایا جائے گا،جبکہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ آن لائن کرائم سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
Untitled 2026 03 02T211139.257
اجلاس میں غیر روایتی صوبائی داخلی پوائنٹس سے آمدورفت روکنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

صوبائی داخلی راستوں پر سرچ لائٹس لگانے اور ڈرون سرویلنس کی منظوری دی گئی ہے،جبکہ چیک پوسٹوں پر روف ٹاپ سیکیورٹی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جدید ترین ڈرون ڈیفنس سسٹم کی فوری خریداری کے لیے اقدامات کا حکم دیااور ڈرون کے غیر قانونی استعمال پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں