اسلام آباد:پاکستان میں نجی نیوز چینل سمیت متعد دویب سائٹس ہیک ہوگئیں۔
پاکستانی نیوز چینلز کو کسی جانب سے پچھلے 24 گھنٹوں سے ہیک کرنے کی اور اس کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، کراچی میں مختلف علاقوں میں نیوز چینلز کی نشریات متاثر ہوگئے۔
اس سے قبل نجی نیوز چینل کی اسکرین کو ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیا، چینل انتظامیہ نے حکام سے درخواست کی کہ صورتحال کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جائے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ملک دشمنوں کو پاکستان سےبہت تکلیف ہے، سائبرحملوں پر ٹیکنیکل ٹیمیں کام کررہی ہیں، سائبرحملوں کے حوالے سے معاملے کو دیکھا جارہا ہے، کچھ آن لائن ایپلی کیشنز پر کچھ پیغامات آئے ہیں، سائبرحملوں پرتحقیقات جاری ہیں۔
جیو نیوز کی جانب سے جاری پیغام میںکہا گیا ہے کہ جیو نیوز اپنےناظرین کو آگاہ کرنا چاہتا ہے کہ جیو نیوز پاکستان کے سیٹلائٹ پاک سیٹ پر ہے، اسے کسی جانب سے پچھلے 24 گھنٹوں سے ہیک کرنے کی اور اس کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اب کچھ دیر سے جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے اور جیو نیوز کی اسکرین کو ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیا، اس صورتحال کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جیو نیوز حکام سے درخواست کرتا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جائے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
