Untitled 2026 02 26T212722.091

پاکستان میں گیس سلنڈر دھماکوں سے اموات جاری، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 25 زخمی

کوئٹہ:چمن کے طورپل علاقے میں گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے نے خوفناک صورت حال پیدا کر دی.

دھماکےکے نتیجے میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔
01 69a0688105171
چمن پولیس کے مطابق ملبے سے پانچ بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جبکہ دھماکے سے گھر کے متعدد کمرے بھی تباہ ہو گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا، جو کچن میں رکھا گیا تھا.

واقعے کے وقت بچے اور خواتین لسی لینے کے لیے جمع تھے، جس سے جانی نقصان زیادہ ہوا۔

پولیس کے مطابق 20 کلو وزنی گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس نے گھرکے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔

واقعے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا تاکہ علاقے میں مزید حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس اورریسکیو ٹیمیں متاثرہ خاندانوں کی مدد اور صورتحال کے جائزے میں مصروف ہیں۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھماکے کے متاثرہ علاقے سے دور رہیں اورامدادی کارروائیوں میں رکاوٹ نہیں ڈالیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں