فیصل آباد:میاں بیوی کی لڑائی میں مبینہ طور پر سٹیل کا گلاس لگنے سے ڈیڑھ ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق تھانہ بلوچنی کےعلاقہ میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہواتھا.
بیوی نے الزام عائد کیا کہ شوہرنےسٹیل کا گلاس مارا جو بچی کو جا لگا، گلاس لگنے سے بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
دوسری جانب شوہر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچی بیمارتھی جس کی طبی موت ہوئی ہے.
پولیس نے خاتون کی درخواست پر شوہر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
