لاہور: پنجاب میں16 سے 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا یکم مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
اس سلسلے میںڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکاکہناہے کہ سسٹم اپ گریڈ کر دیا گیا ہےاور یکم مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سولہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کے ڈرائیونگ لائسنس کااجرا شروع کردیا جائےگا۔
اس پرمٹ یا لائسنس کی فیس صرف 5 سو روپے مقرر کی گئی ہے، تاہم پرمٹ یا لائسنس لینے کے خواہشمند امیدواران کیلئے روڈ ٹیسٹ اور سائن ٹیسٹ لازمی ہوگا۔
اس کے علاوہ 16سے 18سال کے بچوں کو 125 سے اوپر سی سی کی بائیک چلانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی.
