پشاور: خاتون سول جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو توہین عدالت کیس میں 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے رکن اسداللہ کو سزا سنائی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم وکیل نے سول جج کو دھمکایا اور نامناسب زبان استعمال کی.
عدالت کا کہنا تھا کہ وکیل نے مبینہ طور پر من پسند فیصلہ لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔
جج نے کہا کہ ملزم وکیل کو غیر تسلی بخش جواب اور عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہیں ہونے پرسزا سنائی گئی۔
