solar panel prices pakistan sept 1

ہائیکورٹ:9 فروری 2026 تک سولرنیٹ میٹرنگ کی منظوری لینے والے صارفین کو رعایت ملے گی

لاہور:ہائیکورٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کےخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نےنیپرا کے بیان کی روشنی میں درخواست واپس لینے کی بنیاد پرنمٹا دی۔جسٹس عابد حسین چھٹہ نے اظہرحسین کی درخواست پر2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
Lahore high court1
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے لیگل ایڈوائزر نے بتایا درخواست گزار کی استدعا نیپرا نے منظور کر لی،نیپرا کے وکیل نے بتایا پراسس کے بعد درخواست گزار کی داد رسی کردی جائیگی،وزارت توانائی نے لیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو پرانے قوانین کے مطابق بلنگ کا حکم دیدیا ۔

تحریری حکم کے مطابق 9 فروری 2026 تک سولرنیٹ میٹرنگ کی منظوری لینے والے صارفین کو رعایت ملے گی وزرات توانائی کی سولر نیٹ میٹرزکی منظوری لینے والے صارفین کوریلیف دینےکی ہدایت کی گئی ۔

درخواست گزارنے درخواست پر مزید کارروائی نہ کرنے کی استدعا کی، عدالت نےدرخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

عدالت کو بتایا گیا وزارتِ توانائی نے نیپرا ریگولیشنز 2015 کے تحت صارفین کوبلنگ جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں