428387 7769608 updates

نادرا ڈیٹا میں 22 کروڑ 70 لاکھ شہری رجسٹرڈ،مرد 52 اور خواتین48 فیصد ہیں،نادرا رپورٹ

اسلام آباد: نادرا نے اپنے ڈیٹا بیس سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی۔

نادرا رپورٹ کےمطابق نادرا ڈیٹا میں 22 کروڑ 70 لاکھ رجسٹرڈشہری ہیں.
nadra
رپورٹ کے مطابق 3 کروڑ19 لاکھ بچوں کی پیدائش کا یونین کونسلزمیں اندراج ہے،یونین کونسلزمیں درج 3 کروڑ 19 لاکھ بچے ابھی نادرا سےرجسٹرڈ ہی نہیں، پاکستان کی 97 فیصد آبادی سرکاری طورپررجسٹرڈ ہے.

رجسٹرڈ افراد میں 52 فیصد مرد جبکہ 48 فیصد خواتین شامل ہیں۔

بائیومیٹرک ڈیٹا کےمطابق نادرا کےپاس 17کروڑافراد کےچہروں کی شناخت موجود ہے، 70 لاکھ افراد کی آنکھوں کا ڈیٹا،ایک ارب 68 کروڑ فنگر پرنٹس نادرا سسٹم میں موجود ہیں،سال2025ء میں 24 کروڑ 50 لاکھ بائیو میٹرک تصدیق فراہم کی گئی۔

رپورٹ کےمطابق قومی رجسٹریشن میں 4 فیصد اضافہ، 18سال سے کم عمربچوں کی رجسٹریشن میں 11فیصد اضافہ ہوا،ایکسپائرڈ شناختی کارڈ کی تجدید میں 24 فیصد اضافہ ہوا، اموات اندراج کے بعد شناختی کارڈ منسوخ کروانےوالوں میں 900 فیصد اضافہ ہوا.

اس طرح خواتین کی رجسٹریشن میں بھی 8 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں