Untitled 2026 02 20T085900.935

ہائیکورٹ ملتان بینچ:ماورائے قانون و شریعت خلع کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری

ملتان:ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سلطان تنویر احمد نےفیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے خلع لینے والی خاتون کو 26 فروری کو جواب پیش کرنے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت میں‌درخواست گذار فارس احمد لودھی کے وکیل سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ فیملی کورٹ کی 24 جنوری کی مصالحت کی کاروائی ماورائے قانون و شریعت ہے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاسکتا۔

Untitled 2025 09 10T183305.996فاضل عدالت میں‌دلائل دیتے ہوئے سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا کہ فارس احمد لودھی کی شادی 9 جنوری 2025ء کو مسماۃ فاطمہ سے ہوئی، جس میں حق مہر 20 تولہ سونا تھا، لڑکی کی رخصتی کے لیے مارچ 2025ء کا وقت مقرر کیا گیا جو کہ تین ماہ بعد کاتھا، تاہم وقت مقررہ پر انہوں نے رخصتی سے انکار کر دیا چنانچہ اس فیملی تنازعے کو حل کرنے کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کیا گیا.

مذکورہ خاتون فاطمہ امجد نے ایک علیحدہ خلع کا مقدمہ بھی دائر کر دیا۔جو بعد ازاں واپس لے لیا گیا مقدمے کی سماعت کے دوران راضی نامے کے لیے درخواست گذار کی طرف سے مصالحت کار مقرر کرنے کی استدعا کی گئی لیکن فیملی کورٹ نے اس استدعا کو بلا وجہ مسترد کر دیا اور 24 جنوری کو خلع کی ایک ڈگری جاری کر دی جو کہ غیر قانونی ہے.
Untitled 2026 02 20T085907.444
سیدریاض الحسن گیلانی نے درخواست میں‌قرآن و سنت اور دیگر تاریخی حوالے دیتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام میں‌صلح کو بڑی اہمیت حاصل ہے لیکن فیملی عدالتوں کی جانب سے صرف خاتون کا بیان ریکارڈ کرکے اور گواہان کے بھی بناء خلع کی ڈگری جاری کی گئی ہے، جو نہ صرف شریعت اور شرعی اصولوں‌بلکہ مسلم فیملی لاءز کے بھی خلاف ہے.

عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ فیملی کورٹ ملتان کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے کر منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے.

اپنا تبصرہ لکھیں