لاہور:صوبائی دارالحکومت کے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی تیسری منزل سے طالبہ نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
ہسپتال زرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی شناخت22سالہ فریحہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کے فائنل ایئر کے پیپر ہو رہے تھے، طالبہ دماغ میں چوٹ لگنے کے باعث جانبر نہیں ہو سکی۔
ابتدائی معلومات میں بتایا گیا کہ طالبہ چھ ماہ سے کافی زیادہ ڈپریشن کا شکار رہتی تھی، اُس کا فائنل ایئر کا دوسرا پیپر جمعہ کے روز 19فروری کو ہونا ہے، ایک پیپر ہو چکا ہے اور دوسرے پیپر کی تیاری کر رہی تھی۔
زرائع کا کہنا تھا کہ فریحہ کشمیر کی رہائشی تھی اِس سے قبل والد کے ساتھ لاہور میں رہائش پذیر تھی، والد کی ریٹائرمنٹ اور کشمیر منتقلی پر ڈپریشن میں چلی گئی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ آج 7بج کر 55منٹ پر ون فائیو کی کال ہوئی کہ لڑکی نے ہوسٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی ہے.
لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہوسکی، جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
