935857 38711129

بنگلہ دیش کے منتخب طلبہ کا پہلا دستہ اعلیٰ‌تعلیمی سکالرشپس کیلئے پاکستان پہنچ گیا

کراچی: پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال سکالرشپس کے لیے منتخب کیے گئے بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا دستہ پاکستان پہنچ گیا۔

بنگلہ دیش کے 45 طلبہ پر مشتمل یہ دستہ پاکستان کی معروف جامعات میں مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرے گا۔
Untitled 2025 12 16T094104.369
طلبہ کا کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان اور متعلقہ جامعات کے نمائندوں نے پرتپاک استقبال کیا.

سکالرشپ پروگرام کے اگلے بیچ کیلئے انتخاب کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

ایچ ای سی نے بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعلیمی کامیابی اور پاکستان میں یادگار قیام کے لیے دعا کی۔

کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بین الاقوامی طلبہ کو معیاری تعلیم، سازگار تعلیمی ماحول اور مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور کامیابی حاصل کر سکیں۔

پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور عوامی سطح پر روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں