Untitled 2026 02 11T190540.178

بچوں کی فحش ویڈیوز اور زیادتی متاثرہ کا میڈیکل نہ دینے پر سزا اور جرمانے کا بل منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ان ممالک کے ساتھ mutual legal assistance treaty کرے جن کی سوشل میڈیا اپلی کیشن پاکستان میں استعمال ہوتی ہیں۔
427483 5210417 updates
سینیٹ میں فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل بھی منظور کرلیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کا شکار لڑکا یا لڑکی کا میڈیکل نہ دینے پر ایک سال تک سزا اور جرمانہ ہوگا۔

ریپ متاثرہ کو فوری ابتدائی طبی امداد نہیں دینے پر نجی یا سرکاری ہسپتال پر بھی سزا ہوگی اور نجی ہسپتال ریپ متاثرہ کو 24 گھنٹے کے اندر اندرسرکاری ہسپتال بھیجنے کا پابند ہوگا۔

سینیٹ میں انسداد الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل بھی منظور کیاگیا.

جس میں بچوں کی فحش ویڈیوز پر سزا 7 سال سے بڑھا کر 10 سال کرنے اور جرمانہ 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سینیٹ نے ثمینہ زہری کا فیملی کورٹ ترمیمی بل اور شیری رحمان کا اسلام آباد میں کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا بل بھی منظور کرلیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں