اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آج سے 10فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان این ڈی ایم اےکےمطابق اگلےتین روزپنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوگی.
پیشگوئی کے مطابق 9 اور 10فروری کو پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش، جبکہ مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
راولپنڈی،اٹک،چکوال اورجہلم سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے.
جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
