court order 1 1

وفاقی آئینی عدالت نے100سال سےزائد پرانا اراضی انتقال درج کرنےکی درخواست مسترد

اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت نےسو سال سےزائد پرانا اراضی انتقال ریکارڈ میں درج کرنےسےمتعلق درخواست مسترد کردی۔
426299 7054202 updates
وفاقی آئینی عدالت کےفیصلےکےمطابق سول کورٹ نےدرخواست گزاروں کے حق میں انتقالات کی ڈگری ایک صدی قبل جاری کی تھی،1907 اور 1913 کے اراضی انتقالات کو سرکاری ریکارڈ میں درج کروانےکیلئے 2020 میں رجوع کیا گیا.

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزاروں کے بزرگ 2020 تک خاموش کیوں رہے؟ ایک صدی کے دوران اس زمین کے کئی نئے مالک بن چکے ہوں گے جن کا حق متاثر ہو سکتا ہے۔

عدالت نے قراردیا کہ معاملہ پیچیدہ ہو اورشواہد کی ضرورت ہو تو ہائیکورٹ رٹ پٹیشن میں اس کا فیصلہ نہیں کرسکتی،اب ریکارڈ میں تبدیلی کو محض معمولی غلطی قرار دے کر ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت کےمطابق ریونیوحکام صرف وہی غلطی درست کرسکتے ہیں جس پرکوئی بڑا تنازع نہ ہو، زمین کی اصل ملکیت کا فیصلہ کرنا صرف دیوانی عدالت کا کام ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں