national assembly 1 2

عوامی عہدے کے لئے گریجویشن لازمی شرط کا بل مسترد، فیملی کورٹس ترمیمی بل پیش

اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے عوامی عہدے کے لئے گریجویشن کو لازمی شرط قرار دینے کا بل مسترد کردیا۔

کمیٹی کے اجلاس میں‌ فیملی کورٹس ترمیمی بل بھی زیر بحث آیا۔ کمیٹی نے فریقین کی رضامندی سے ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کی سفارش منظور کرلی۔
Untitled 2026 02 03T200237.159
سینیٹر فاروق نائیک کی زیرصدارت اجلاس میں قائمہ کمیٹی نے عوامی عہدے کے لئے گریجویشن کو لازمی شرط قرار دینے کا بل مسترد کردیا۔ جبکہ آئین کے آرٹیکل 228 میں ترمیم کا بل مؤخرکر دیا گیا۔

سنیٹر سرمد علی نے اجلاس میں فیملی کورٹس ترمیمی بل پیش کیا۔

بل میں‌ کہا گیا کہ فیملی کورٹس میں جواب جمع کرانے کے لیے 30 کے بجائے 15 دن دیئے جائیں۔ کیس کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے اور محفوظ بھی رکھی جائے۔ سنیٹر سرمد علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کردیا جاتا ہے عوام کو سہولت نہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کے نمائندے نے کہا کہ انتظامیہ نے کچھ ترامیم کے ساتھ بل کی حمایت کی ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ عدالت کو ان کے حال پر چھوڑ دیں،وکلاء اس ترمیم کا غلط استعمال کریں گے۔ کمیٹی نے فریقین کی رضامندی سے ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کی سفارش منظور کرلی۔

اپنا تبصرہ لکھیں