اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل نے خاوند کے لاپتہ ہونے پر 2سال بعد فسخِ نکاح کی اجازت دینے کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا،جس میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی.
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملے قابلِ مذمت ہیں ۔
اعلامیہ میں خاوند کے لاپتہ ہونے پر 2سال بعد فسخِ نکاح کی اجازت دینے کی سفارش کی گئی ، نفقہ نہ ملنے پر ایک سال بعد فسخِ نکاح ممکن ہو گا ،خاوند قید ہو تو3 سال بعد عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
اجلاس میںکہا گیا کہ غیرت کے نام پر قتل خلاف اسلام ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔
