ویب نیوز:پاکستان نے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 207 ربز بنائے، جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد نواز کی کیرئیر بیسٹ بولنگ، 18 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔
بابراعظم نے میچ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی 38 ویں ففٹی سکور کی، بابراعظم 50 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ شاداب خان نے 19 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ صائم ایوب 37 گیندوں پر 56 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ خواجہ نافع 21،فخززمان 10، سلمان آغا5رنز بناسکے۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکسز مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دے دی۔
زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 252 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کو سیمی فائنل کھیلنے کیلئے ہدف 33.3 اوورز میں مکمل کرنا تھا۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم بھارت سے ہارنے کے ساتھ ورلڈ کپ سے بھی آوٹ ہوگئی پاکستانی ٹیم 253 رنز کے تعاقب میں 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 3، محمد صیام نے 2، علی رضا، مومن قمر، احمد حسین اور علی حسین بلوچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
