اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے معصوم بچوں کی ویڈیوز خریدنے اور بیچنے والے گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق راولپنڈی سے گرفتارملزم کے قبضے سے بچوں کی 600 سے زائد نازیبا ویڈیوز برآمد کی گئیں۔
ملزم لڑکی بن کر کمسن بچوں کو ورغلاتا اور پھر نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا۔
ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ ملزم تیمورکے ڈارک ویب سے تعلق کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے اب تک کئی بچوں کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورے تھے۔
