suicide 1 500x294 1

خودکشی کے خیالات آنے پر 15 کا ل کے ذریعے 2 ہزار افراد کو بچانے کا دعویٰ

لاہور:سیف سٹی اتھارٹی نےپنجاب میں ذہنی دباؤکا شکار افراد کیلئے مخصوص سہولت کا آغاز کردیا ، ناامیدی یا خودکشی کے خیالات کی صورت میں ون فائیو پر کال کرکے ماہر نفسیات سے رابطہ ہو گا۔
425900 8621947 updates
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق شدید ذہنی دباؤ کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پرکال کرکے سات ملانے پر شہری کا رابطہ ماہر نفسیات سے کروائے گا.

ماہر نفسیات بروقت کونسلنگ سے متاثرہ شہری کو کسی بھی طرح کے انتہائی اقدام سے بچنے کیلئے قائل کریگا۔

حکام کے مطابق گذشتہ سال کےدوران 2269 افراد کو ون فائیو پر کال کرنے پرخودکشی یا نقصان دہ اقدام سے بچایا گیا ہے۔موصول ہونیوالی کالز میں سے 56 فیصد مرد جبکہ 44 فیصد خواتین کی تھیں۔

حکام کے مطابق شہری ذہنی دباؤ کی صورت میں ون فائیو پر کال کرکے مدد لے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں