pakistan bar council 1

پاکستان بار کونسل:محمد مسعود چشتی وائس چیئرمین، منیر احمد ملک چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی منتخب

اسلام آباد: محمد مسعود چشتی 15 ووٹ حاصل کر کے 2026 کیلئے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین جبکہ منیر احمد ملک چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی پاکستان بار کونسل منتخب ہو گئے۔

پاکستان بار کونسل کے 248 ویں اجلاس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے انتخاب عمل میں لایا گیا.Untitled 2026 01 13T190320.551

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے 248 ویں اجلاس کی صدارت اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے بطور چیئرمین کی ۔

پاکستان بار کے جاری اعلامیے کے مطابق محمد مسعود چشتی کو 2026 کیلئے پاکستان بار کونسل کا وائس چیئرمین اورمنیراحمد ملک کو چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل منتخب کر لیا گیا۔Untitled 2026 01 13T201953.993

محمد مسعود چشتی نے 15 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مقابل قاضی محمد ارشد کو 8 ووٹ ملے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل نے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف کردار کشی مہم کی مذمت کی،عدلیہ کی آزادی، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں