Untitled 2026 01 11T221935.491

پنجاب: یکم فروری سے 210 سرکاری خدمات آن لائن فراہم کرنے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری سے صوبے کے 15 محکموں کی 210 سرکاری خدمات ای بز پورٹل (eBiz Portal) پر آن لائن دستیاب ہوں گی، جس سے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگائے بغیر گھر بیٹھے سہولیات حاصل ہو سکیں گی۔

حکومتی بیان کے مطابق یہ اقدام وزیراعلیٰ کے ڈیجیٹل گورننس پلان کا حصہ ہے، جس کے تحت ای بز پورٹل پر دستیاب خدمات کی تعداد مارچ تک بڑھا کر 310 کی جائے گی۔
Untitled 2026 01 11T221520.234

Untitled 2026 01 11T221526.419
حکام کا کہنا ہے کہ اس توسیع سے شہریوں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے سرکاری خدمات تک وسیع رسائی حاصل ہو گی۔

یہ فیصلہ ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جو سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے بھر میں ای گورننس کے نفاذ کی رفتار تیز کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ہدایت کی کہ مارچ تک 310 خدمات کو ای بز پورٹل پر شامل کرنے کا ہدف ہر صورت مکمل کیا جائے۔

انہوں نے محکموں کو یہ بھی ہدایت دی کہ فیلڈ دفاتر اور منسلک اداروں کو مرحلہ وار ای ایف او اے ایس نظام میں منتقل کیا جائے، جس سے دفتری امور میں بہتری آئے گی۔

زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ انتظامی عمل کی ڈیجیٹلائزیشن سے شہریوں کو بار بار سرکاری دفاتر جانے کی ضرورت کم ہو گی، کام کے طریقہ کار میں شفافیت آئے گی اور فیصلے تیزی سے ہو سکیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں