medical facilities

پنجاب کے ہسپتالوں میں طبی عملہ، سیکورٹی اور مریضوں‌ کے لئے جدید اقدامات کا فیصلہ

لاہور: پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اب ہر مریض کو اب عالمی معیار کی جدید ترین ادوایات ملیں گی، ہسپتالوں میں میڈیکل سٹاف کے موبائل فون استعمال پر پابندی جبکہ تنخواہیں صرف اچھی کارکردگی پر بڑھیں گی۔
maryam nawaz 4 1
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں صحت کے مںصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کے لئے نئی اور جدید ادویات کی فہرست مرتب کرنےاور کمیٹی بنانے کا حکم دیا۔

دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز نرسوں کے موبائل استعمال پر پابندی پر اتفاق کیا گیا۔

ہسپتالوں میں‌جھگڑوں اور تنازعات کے خاتمے اور بہتر سیکورٹی کے لئے سیکورٹی گارڈ، وارڈ بوائے،نرسوں، فارمیسی سٹاف کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا.

ہر سرکاری ہسپتال میں روزانہ 9 بجے تک مکمل سٹیم کلیننگ کرنے اور ادویات کی فراہمی کے فول پروف طریقہ کار کا حکم دیا گیا۔

سرکاری ہسپتالوں کو جدید طبی آلات سے لیس کرنے کے لئے چینی ساختہ طبی آلات کی اجازت پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز نے ہسپتالوں میں موجودسیکورٹی کمپنیوں اور سیکورٹی گارڈ کے خلاف عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیا۔

ایم ایس پول قائم کرنے اور صرف اچھی کارکردگی پر تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو ہاسپٹل سروے کی ذمہ داری سوپنے پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 80 ارب روپے میڈیسن کے لئے دے رہے ہیں اور ادویات کا نہیں ملنا ناقابل فہم ہے۔اب عوام کے پیسے اور وقت ضائع نہیں ہوں گے، نااہل اور کام چوروں گھر جانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں