424800 9451785 updates

جعلی پولیس مقابلہ کیس:ایس ایچ او سمیت 10 اہلکار سزا سنتے ہی عدالت سے فرار

دادو: جعلی پولیس مقابلے کا جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

سیشن کورٹ میں جعلی پولیس مقابلہ کیس کی سماعت ہوئی.
lahore police2
جس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے بی سیکشن تھانے کے عدالت نے ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو 7، 7 سال قید کی سزا بھی سنائی۔

عدالت نے ایس ایچ او پر 10 لاکھ روپے اور اے ایس آئی پر ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق سزا کا حکم سننے کے بعد تمام پولیس اہلکار عدالت سے فرار ہوگئے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے پولیس اہلکاروں پر 2022ء میں ایک شخص کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کا الزام تھا.

بی سیکشن تھانے کے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں